پیرو کے سابق آمر کی عدالت نے معافی منسوخ کر دی جس کے بعد اس کی گرفتاری کا حکم دے دیا گیا۔
جنوبی امریکی ملک پیرو کےسابق آمر البرٹ فوجیموری کی معافی عدالت نے منسوخ کرتے ہوئے فوری گرفتار ی کا حکم دیا ہے، حکمراں جماعت کے منتخب کردہ سپریم کورٹ کے جج نے یہ فیصلہ سنایا۔
البرٹ کے وکیل نے فوری طور پر اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی ہے اور عدالت سے ان کی ضمانت کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دل کے مریض ہیں اور جیل میں ان کی زندگی کو خطرہ ہے۔