سندھ میں سی این جی 104 کے پی کے میں 109 روپے کلو

اسلام آباد:ملک میں سی این جی کاروبار کا آج تاریخی دن ہے کیوں کہ سی این جی نے پہلی بار 100 کا ہندسہ عبور کرلیا ہے۔
قیمت میں اضافے ملک میں گیس قیمتوں کے نئے ٹیرف نافذ کئے جانے کا نتیجہ ہے جس کے باعث 22 روپے کے اضافی مکے نے شہریوں کو دن میں تارے دکھا دیئے ہیں۔
سندھ میں سی این جی 80 روپے سے بڑھ کر 104 روپے فی کلو پر پہنچ گئی ہے اور اس طرح کراچی میں گیس پیٹرول سے زیادہ مہنگی ہوگئی جس پر شہری بھی بلبلا اٹھے ہیں۔
سی این جی سیکٹر کی قیمت ڈی ریگولرائز ہونے کے بعد پہلے از خود بڑھی اور اب حکومت کے قیمت بڑھانے پر مزید بڑھائی گئی ہے۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا میں 14 روپے اضافے کے بعد سی این جی 109 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔
بلوچستان میں بھی سی این جی کی قیمتوں میں 19 روپے 40 پیسے کا اضافہ ہوگیا، نئی قیمت 109 روپے تک پہنچ گئی ہے۔