دبئی : پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے اننگز کا آغاز محمد حفیظ اور امام الحق نے کیا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے، اس لیے یہاں ابتدا میں سنبھل کرکھیلنا ہوگا۔
ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں امام الحق، اظہرعلی، محمد حفیظ، بابراعظم، اسد شفیق، حارث سہیل، کپتان سرفراز احمد، بلال آصف، یاسر شاہ، وہاب ریاض، محمد عباس اور میرحمزہ بطور 12 ویں کھلاڑی شامل ہیں۔
دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم میں 3 کھلاڑی ڈیبیو کریں گے جن میں ایرون فنچ، ٹریوس ہیڈ اور مارنس لیوسکاگنی شامل ہیں۔
آسٹریلوی ٹیم کی کپتانی ٹم پین کررہے ہیں جبکہ شان مارش ان کے نائب کے فرائض انجام دیتے ہوئے دکھائی دیں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں ایرون فنچ، عثمان خواجہ، مچل مارش، مارنس لیوسکاگنی، ٹریوس ہیڈ، مچل اسٹارک، نیتھن لیون پیٹرسڈل اورجان ہولینڈ شامل ہیں۔