پاکستان نے آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کافیصلہ کرلیا

اسلام آباد: پاکستان نے آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیاہے، اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی سربراہی میں وزارت خزانہ کی ٹیم نے اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی ہے۔

آئی ایم ایف کو باقاعدہ درخواست اس سال کے آخر تک کی جائےگی جب کہ آئی ایم ایف بھی پاکستان کو مالیاتی پروگرام دینے میں آمادگی کا اظہار کر چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت کو اس سال اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے 8 سے 9 ارب ڈالر درکار ہیں تاہم حکومت اس پروگرام کو بیل آؤٹ پیکج کا نام نہیں دینا چاہتی ہے۔