پیرس:پیرس میں سالانہ آٹو شو 2018 کا آغاز کردیا گیا ہے جس میں چمچماتی نت نئی گاڑیوں نے دھوم مچا دی۔
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں سالانہ موٹر شو2018 پوری آب و تاب سے جاری ہے جس میں شرکت کے لیے آئے آٹو موبائل شائقین کا جوش وخروش اپنے عروج پر رہا اور نئی جدید ترین فیوچر کاریں توجہ کا مرکز بنی رہیں۔
ہرسال کی طرح اس سال بھی پیرس کے ایگزییبشن سینٹر میں شروع ہونیوالے اس موٹر شو میں دنیا بھر سے سینکڑوں گاڑی ساز کمپنیاں شرکت کررہی ہیں جو اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کیساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے ماڈل بھی نمائش کے لیے پیش کررہی ہیں۔
رواں سال مرسڈیزبینز،مٹسوبیشی ،بی ایم ڈبلیو، نیسان، لاڈا،لینڈ روَر، شیورلیٹ، جیگوار، فورڈ اورہونڈا سوکس کی چمچماتی نت نئی گاڑیاں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی رہیں ۔
اس رنگا رنگ موٹرشو میں کانسپٹ اور ڈرائیو لیس جدید گاڑیوں سمیت 50سے زائدگاڑی ساز کمپنیوں کی جانب سے نمائشی ہال میں ہزاروں گاڑیاں نمائش کیلئے پیش کی گئی ہیں ۔
جدید ٹیکنالوجی سے لیس اسپورٹس سے لیکر الیکٹرک اور لگژری سے لیکر کمرشل گاڑیوں کے نئے ڈیزائن واسٹائل متعارف کراتے اس شو میں ورچوئل ٹیکنالوجی کے ذریعے بھی ایگزیبیشن ہال کے وِزٹ کا انتظام کیا گیاہے۔
یہ رنگا رنگ آٹو شو14اکتوبر تک اپنی رعنائیاں بکھیرے گا۔