ملتان:ملتان کے علاقے محمود کوٹ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔
پولیس کے مطابق 3 ڈاکو محمد ذوالقرنین کے گھر داخل ہوگئے ، گھر کی تلاشی کے دوران خاتون نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس سے رخسانہ بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی ، ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر اسپتال کے سرد خانہ میں رکھوا دیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos