سالانہ جاپانی کلچرل اور ثقافتی فیسٹیول ’’فیسٹ2018‘‘ منایا گیا

کراچی:کراچی میں جاپان قونصلیٹ کی جانب سے سالانہ جاپانی کلچرل اور ثقافتی فیسٹیول ’’فیسٹ2018‘‘کا انعقاد کراچی کے مقامی ہوٹل میں کیا گیا جس میں کراچی کے معروف تاجروں ،سیاستدان ،فنکاروں اور ڈپلومیٹس سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کی مشہور و معروف شخصیات نے شرکت کی ۔


کراچی میں متعین جاپانی قونصل جنرل توشی کازوایسو مورا نے کلچرل اور ثقافتی شوفیسٹ 2018 کاافتتاح کیا اور تقریب کے انعقاد کے مقصد پر روشنی ڈالتے ہوئے پاکستان اور جاپان کے بڑھتے ہوئے ثقافتی تعاون کو سراہا

توشی کازوایسو مورا نے  امید ظاہر کی کہ تقریب کے شرکا جاپانی کلچراور ثقافت کے پیش کئے جانے والے پروگرامز سے بھرپور انداز میں محظوظ ہونگے

کلچرل اور ثقافتی شو میں جاپانی کلچر کے مختلف ثقافتی آئٹمز پیش کئے گئے جس میں پھولوں کو سجانے اور گلدستہ بنانے کا انداز ’’اکےبانا‘‘ سرفہرست تھا جبکہ خوبصورت آرائشی کاغذ سے مختلف چیزیں بنانے کےجاپانی طریقے ’’اوری گامی‘‘ اور’’ جوجٹسو‘‘ یعنی جاپانی میٹریل آرٹ بھی پیش کیاگیا۔


ثقافتی شو فیسٹ 2018 کاآغاز کراچی گرامر اسکول کے طلبہ کےاسٹیج پلے سے ہواجس کے بعدجاپانی کلچرل گروپ نے گلوکاری اور ڈانس پیش کیاجبکہ انڈس یونیورسٹی کے طلبہ نے فیشن شواور مختلف جاپانی کلچرل پروگرام پیش کئے۔


شام کے پروگرام میںورلڈ ٹور کرنے والی جاپانی گلوکارہ ’’سومی کانی کو‘‘ نےنہ صرف جاپانی ثقافتی گانے سنائے بلکہ پاکستانی اور جاپانی کمپوزیشن کی مکسنگ سے نئے انداز میں کچھ گانے سنائے جنہیں حاضرین نے بہت سراہااوردل کھول کر داد دی۔