بدین: صوبہ سندھ کے شہر بدین میں محکمہ وائلڈ لائف نے 11 سو زہریلے سانپ برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ وائلڈ لائف غلام سرور کے مطابق بائی پاس روڈ پر ایک گاڑی پر چھاپا مارا گیا، جس کی تلاشی کے دوران گاڑی سے 11 سو سانپ برآمد ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ ان میں انتہائی خطرناک نسل کے 3 کوبرا اور 30 پھیئن سانپ بھی تھے جبکہ 92 لونڈی، 15 کراڑ اور دو منہ والے 10 سانپ بھی برآمد کیے گئے۔
سانپ لے جانے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ملزمان کا کہنا تھا کہ سانپوں کو کراچی کے اسپتالوں میں فروخت کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔