بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری پی ایچ ڈی اسکالر منان وانی کی شہادت پر مقبوضہ کشمیر میں آج مکمل ہڑتال ہے۔
ہڑتال کی کال سید علی گیلانی،میر واعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے دی ہے۔حریت قیادت نے مقبوضہ وادی کی موجودہ صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہارکرتےہوئے عالمی برادری سےنوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے۔
گزشتہ روز بھارتی فوج نے کپواڑہ کے علاقے ہند واڑہ میں منان وانی سمیت دو کشمیریوں کو شہید کردیا تھا۔
منان وانی کی شہادت کے بعد وادی میں شدید احتجاج کیا گیا اور شہید کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت کی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 26 سالہ منان وانی علی گڑھ یونیورسٹی سے اپلائڈ جیولوجی میں پی ایچ ڈی کر رہے تھے۔
منان وانی اس وقت منظر عام پر آئے کہ جب انہوں نے رواں سال 16 جولائی کو ایک کھلا خط لکھا جس میں انہوں نے انڈین نیشنل کونسل آف ایجوکیشن ریسرچ کے حوالوں سے بھارت کو دہشت گرد ملک قرار دیا۔