ٹرمپ انتظامیہ مجھےقتل کرانےکی کوشش کررہی ہے،وینزویلاصدرنکولس مدورو

وینزویلا کے صدر نکولس مدورونے امریکا پر قتل کا الزام عائد کرتےہوئے کہاکہ امریکا کے ساتھ کشیدگی کی وجہ سے ٹرمپ انتظامیہ انہیں قتل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

اطلاعات کےمطابق صدر نکولس مدرو نے کہاکہ اقوام متحدہ نے کولمبیا کی حکومت کو میرے قتل کی سازش ترتیب دینے کا کہا تھا، جو اگست میں ناکام ہوگئی تھی۔

انہوں نے مستقبل میں ہونے والے کسی بھی قاتلانہ حملے سے متعلق کہا کہ ’میں پوری دنیا کو بتارہا ہوں کہ مجھ پر قاتلانہ حملے کا حکم وائٹ ہاؤس کی جانب سے کولمبیا کے دارالحکومت بوگوتا میں حکومت کو دیا گیا تھا، ٹرمپ انتظامیہ مجھے قتل کرنا چاہتی ہے۔