ترکی نے سفارتی تعلقات میں کشیدگی کا باعث بننے والے امریکی پادری اینڈریو برنسن کو رہا کر دیا۔
ترکی نے 2016 میں ہونے والی بغاوت کی ناکام کوشش کےبعد دہشت گردی کے الزام میں گرفتارامریکی پادری اینڈریو برنسن کورہا کردیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رہائی کا پروانہ ملتے ہی پادری اینڈریو برنسن امریکہ کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔