غزہ پٹی میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے مزید 6 فلسطینی شہید ہو گئے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطین کے نہتے شہری غزہ کی پٹی میں اسرائیلی آبادکاری کے خلاف جمعے کے روز اپنا احتجاج ریکارڈ کروا رہے تھے کہ اسی دوران اسرائیلی فوج نے انہیں منتشر کرنے کے لیے اندھا دھند فائرنگ اور آنسو گیس کے شیل پھینکے۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 6 نوجوان شہید جبکہ200سے زائد زخمی ہوئے جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے، نہتے شہریوں کی شہادت کے بعد احتجاج مزید شدت اختیار کرگیا۔
فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں نے سرحدی علاقے میں ہونے والے مظاہروں پر فائرنگ 30 مارچ سے اب تک 200 سے زائد نوجوانوں کو شہید کردیا۔