بیجنگ: چین نے پاکستان کے معاشی بحران کی وجہ سی پیک قرضوں کو قرار دینے کے امریکی موقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی قرضے اتنے زیادہ نہیں کہ معاشی بحران پیدا ہوجائے۔
بیجنگ میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے چینی دفتر خارجہ کے ترجمان لو کانگ نے کہا کہ سی پیک دو حکومتوں کے درمیان طے پانے والا تجارتی معاہدہ ہے جس میں شامل تمام منصوبے اور مالی معاملات دونوں ممالک نے باہمی رضامندی سے طے کیے ہیں۔
ترجمان چینی دفتر خارجہ نے کہا کہ چین آئی ایم ایف کا رکن ہے اور اس حیثیت سے ہماری خواہش ہے کہ پاکستان کے معاشی بحران کے حل کے لیے اُٹھائے گئے ہر اقدام کے لیے آئی ایم ایف کی مدد و معاونت کریں، پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے قرض کی منظوری سے پاک چین تعلقات پر کچھ فرق نہیں پڑے گا۔