اسلام آباد: وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ نیب ،ایف بی آر اور ایف آئی اے سابق وزیر اعظم کی وجہ سے خراب ہوئے۔
اسلام آباد میں مراد سعید کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستان بدل رہا ہے،جتنی لوٹ مار ہوئی ختم کرنے میں وقت لگے گا اور اس وقت وزیراعظم کا ایک معاون خصوصی صرف کرپشن پر تحقیقات کررہا ہے۔
انہوںنے کہاکہ منی لانڈرنگ کا پیسہ واپس لانےکے لیے برطانیہ اور دبئی سے معاہدے کررہے ہیں۔
ان کہنا تھا کہ این ایچ اے ہاؤسنگ سوسائٹی کی تحقیقات کے لیے معاملہ ایف آئی اے کے حوالے کردیا ہے، 2003 میں ہاؤسنگ سوسائٹی کا اعلان ہوا لیکن 600 کنال زمین تاحال منتقل نہیں ہوئی۔
مراد سعید کا کہنا تھا کہ عوام بھوک،افلاس اور بے روزگاری سے مر رہے تھے، خود کشی پر مجبور ہو گئے تھے اور ان کو فکر تھی کہ دودھ خالص ہونا چاہیے، جب شاہ خرچیوں کے خاتمے کے لیے جب کسی چور کی بات ہوتی ہے تو ان کی چیخیں نکل جاتی ہیں۔