لاہور :پنجاب پولیس نے زمینوں پر قبضے کے ملزم منشا بم کو اسلام آبا د پولیس سے تحویل میں لیکر لاہور منتقل کردیا ہے ۔
اطلاعات کے مطابق ایس پی صدر معاذ ظفر نے کہا کہ منشا بم کے خلاف اب تک 82مقدمات درج ہوچکے ہیں اور وہ کل سپریم کورٹ میں پیش ہوا جہاں اس کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کرلیا اور پنجاب پولیس آج اس کو گرفتار کرکے لاہور لے آئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ منشا بم پولیس سے بھاگتا رہا اور اب میر ٹ پر تفتیش ہوگی اور منشا بم کیخلاف مقدمات کی تفتیش کیلئے جے آئی ٹی تشکیل جی جائیگی ۔
انہوں نے مزید کہاکہ منشا بم اقتدار میں آنیوالی ہر حکومت کے ساتھ شامل ہوجاتاتھا،منشا بم پر مقدمات کے باوجود کارروائی نہ ہونا حیران کن ہے ۔