ریاض: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیونے سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں۔
ملاقات میں میں سعودی امریکی تعلقات، جمال خاشقجی کی گمشدگی اور خطے کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اطلاعات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو ترکی میں سعودی قونصل خانے سے سعودی صحافی جمال خاشقجی کی پراسرار گمشدگی کے حوالے سے کشیدہ صورتحال پر ہنگامی دورے پر سعودی عرب پہنچے۔
جہاں انہوں نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے شاہی محل میں ملاقات کی ، ملاقات میں سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر اور وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بھی موجود تھے۔