نیب قوانین پرنظرثانی کیلئےتیارتھےمگرن لیگ نےساتھ نہیں دیا،نفیسہ

اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہاکہ ہم نیب قوانین پر نظر ثانی کیلئے تیار تھے لیکن مسلم لیگ ن نے ساتھ نہیں دیا ،

انہوں نے کہاکہ سول معاملات میں ملزم کو قصور وار ثابت ہونے کے بعد گرفتار کیا جانا چاہئے ، ہماری اپنی جماعت کے قیادت آصف زردای کو گیارہ سال انڈر اریسٹ رکھا گیا۔

نفیسہ شاہ نے کہاکہ شہبازشریف اور مسلم لیگ ن نے جتنے منصوبے بنائے ہیں وہ بہت زیادہ قیمت پر اور بے کار قسم کے منصوبے بنائے ہیں، ہم نہ ان کو نگل سکتے ہیں اور نہ باہر پھینک سکتے ہیں ان کا ایک ایک منصوبہ سامنے آرہاہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت پچھلے دس سالوں سے غریب افراد کو دیہاتی علاقوں میں گھر بنا کردے رہی ہے ۔ تحریک انصاف نے پچاس لاکھ گھر بنانے کا دعویٰ کیاہے اوریہ گھر نہیں بن سکیں گے ۔اب حکومت نے اگر پچاس لاکھ گھر بنانے کا دعویٰ کرکے ڈھائی لاکھ گھر بنائے تو لوگ اس پر ہنسیں گے ۔