کراچی میںپی ٹی آئی کے صوبائی اور قومی اسمبلی کے 2 ارکان آپس میں ہی لڑ پڑےجس کے بعد دونوں رہنمائوں کے حامی بھی لڑائی کا حصہ بن گئے اور لاتوں اور مکوں کی بارش۔
اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے ایم این اے آفتاب جہانگیر پر اپنی ہی جماعت کے ایم پی اے رابستان خان کے حامیوں نے اُس وقت حملہ کیا جب دونوں سرجانی ٹاؤن اور تیسر ٹاؤن کے دورے کے بعد واپس جارہے تھے۔
تصادم کے دوران دونوں کے حامیوں نے نہ صرف گالم گلوچ کی بلکہ رابستان کے حامیوں نے آفتاب جہانگیر پر حملہ کرنے کی کوشش بھی کی، آفتاب جہانگیر تو کسی نہ کسی طرح گاڑی میں بیٹھ کر محفوظ رہے لیکن ان کے کوآرڈینیٹر پر خوب ہاتھ صاف ہوا۔