اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاکہنااہل حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بم گرایا اور غریب کے منہ سے نوالا چھینا ہے، جھوٹی اور نااہل حکومت بجلی کی قیمت میں اضافہ کرنے جا رہی ہے، اس لیے پھر رونا اور جھوٹ بولنا شروع کر دیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ حکومت مسلم لیگ (ن) کے دورمیں پیدا ہونے والے 11ہزار میگا واٹ بجلی کے مکمل کردہ منصوبے نیب میں ضرور لے کے جائے لیکن اپنے خیالی 350 ڈیمز کا جواب بھی تو دیں؟۔
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کی پریس کانفرنس حکومت کا بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا پیش خیمہ ہے، مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) پر وہ الزام لگارہے ہیں جو خیبرپختونخوا میں ایک میگاواٹ بجلی نہ بناسکےمریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت 14 اکتوبر کو عوام کا ردِعمل دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہے، جس وزیراعظم ہاؤس میں صرف جھوٹ بولنے اور الزام لگانے کی حکمتِ عملی بنتی ہو ، ایسی حکومت کیسے ملک کی بہتری کے لیے کام کر سکتی ہے؟۔
انہوں نے نے وفاقی وزیر اطلاعات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری صاحب قیمتوں کا تعین نیپرا کرتا ہے اور نیپرا میں پی ٹی آئی خیبرپختونخوا حکومت کا نامزد نمائندہ شامل رہا لیکن اس کے باوجود حکومت اب جتنا بھی جھوٹ بولے، اس کی نااہلی نہیں چھپ سکتی۔