نیویارک:سماجی رابطوں کے لیے استعمال ہونے والی معروف آن لائن کمپنی واٹس ایپ اپنے ’ڈیلیٹ فار ایوری ون‘ فیچر میں بڑی تبدیلی متعارف کروانے کی تیاری کررہی ہے۔
واٹس ایپ پر بھیجا گیا پیغام تیرہ گھنٹے، آٹھ منٹ اور سولہ سیکنڈ کے اندر اندر ڈیلیٹ کرنا ہوگا، جو ایسا نہ کرسکا اُس کا میسج اپنی جگہ موجود رہے گا۔
واٹس ایپ نے یہ فیچر گزشتہ برس متعارف کروایا تھا، جس کے ذریعے ابتدا میں صارفین اُن پیغامات کو 7 منٹ کے اندر ڈیلیٹ کرسکتے تھے، بعد میں ان پیغامات کو ڈیلیٹ کرنے کا دورانیہ ایک گھنٹہ، 8 منٹ اور 16 سیکنڈز تک بڑھا دیا گیا تھا۔
اب صارفین اپنے میسجز بھیجے جانے کے 13 گھنٹے، 8 منٹ اور 16 سیکنڈز بعد انہیں ڈیلیٹ نہیں کرسکیں گے۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر کسی نے کوئی پیغام بھیجنے کے بعد ڈیلیٹ فار ایوری ون کا آپشن استعمال کیا ہے، لیکن پیغام وصول کرنے والے کو فون سوئچ آف ہونے یا کسی بھی وجہ سے 13 گھنٹے، 8 منٹ اور 16 سیکنڈز کے اندر میسج منسوخی کی درخواست نہیں ملی تو وہ پیغام ڈیلیٹ نہیں ہوسکے گا۔
واٹس ایپ یہ فیچر اسٹیکر اپ ڈیٹس کے ساتھ آنے والے چند دنو ں میں کر دے گا۔