صحافی کے معاملے پر امریکی وزیر خارجہ کی سعودی فرمانروا سے ملاقات

ریاض: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو ترکی میں سعودی قونصل خانے سے سعودی صحافی جمال خاشقجی کی پراسرار گمشدگی کے حوالے سے کشیدہ صورتحال پر ہنگامی دورے پر سعودی عرب پہنچے۔
امریکی وزیر خارجہ نے دورے کے دوران سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے شاہی محل میں ملاقات کی جس میں سعودی امریکی تعلقات، جمال خاشقجی کی گمشدگی اور خطے کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر اور وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بھی موجود تھے۔