واشنگٹن:انٹرنیٹ کارپوریشن آف اسائنڈ نیمز اینڈ نمبرز ( آئی سی اے این این ) نے اگلے 48 گھنٹے کے دوران عالمی سطح پر انٹرنیٹ بند ہونے کے خدشے کا اظہار کیا ہے ۔
آئی سی اے این این نے کہا کہ عالمی انٹرنیٹ کو معمولی مرمتی کام کی وجہ سے بند کیا جاسکتا ہے ۔
انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کو اگلے 48 گھنٹوں کے دوران ویب پیجز پر جانے اور مالی لین دین میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔
آئی سی اے این این کا کہنا ہے کہ سائبر حملوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجہ سے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی ضرورت پیش آئی ہے۔
اس مرمتی کام کے دوران عالمی انٹرنیٹ کا وہ خفیہ کوڈ تبدیل کر دیا جائے گا جو ویب سائٹس کے ڈومین نیمز کو محفوظ بناتا ہے۔