قابض بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، قابض بھارتی فورسز نے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کی ایک رپورٹ کے مطابق آج سری نگر کے علاقے فتح کدل میں بھارتی فورسز نےمحاصرہ کیا اور فائرنگ کرکے 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔
دوسری جانب سری نگر میں انٹرنیٹ سروس اور کشمیر یونیورسٹی سمیت تمام تعلیمی ادارے بھی بند کر دیئے گئے ہیں۔
بھارتی فورسز نے کارروائی میں ایک پولیس اہلکار کی ہلاکت اور پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے 3 اہلکاروں کے زخمی ہونے کا بھی دعویٰ کیا۔