اسلام آباد: پی ٹی اے نے فون کی تصدیق کی تاریخ میں غیر معینہ مدت تک توسیع کردی۔تفصیلات کےمطابق
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) کا اجلاس ہوا جس میں موبائل فونز کی تصدیق کے لیے 20 اکتوبر کی ڈیڈ لائن میں غیر معینہ مدت تک توسیع کرتےہوئے فیصلہ کیا گیاکہ موبائل فون سیٹس کی تصدیق آئندہ احکامات تک جاری رہے گی۔
پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ موبائل فون کی تصدیق کے لیے آئندہ آخری تاریخ کا اعلان وفاقی حکومت اور پارلیمنٹ کی ڈیڈ لائن کے بعد ہی مقرر کی جائے گی۔