سابق وزیر بلدیات جام خان شورو نے حفاظتی ضمانت حاصل کرلی

کراچی: نیب کی جانب سے کرپشن کے الزام میں وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد سندھ کے سابق وزیر بلدیات جام خان شورو نے حفاظتی ضمانت حاصل کرلی۔
اطلاعات کےمطابق نیب کی جانب سے آج صبح جام خان شورو کے وارنٹ گرفتاری جاری کیےگیے تھے،جس کے بعد سابق صوبائی وزیر بلدیات نے حفاطتی ضمانت کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔
ذرائع کے مطابق عدالت عالیہ نے 10 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض 8 نومبر تک جام خان شورو کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔