افغان صوبے قندھار کے گورنر کمپاؤنڈ میں فائرنگ، فائرنگ کے نتیجے میں صوبائی پولیس چیف اور خفیہ ایجنسی کے مقامی چیف ہلاک جبکہ گورنرقندھار سمیت دو امریکی زخمی بھی ہوئے۔
افغان سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔
افغان میڈیا کے مطابق حملہ اس وقت ہوا جب افغان اور امریکی حکام گورنر ہاؤس سے ہیلی پیڈ کی جانب جا رہے تھے،
افغان میڈیا کے ذرائع کے مطابق حملہ صوبائی گورنر کے ایک باڈی گارڈ کی جانب سے کیا گیا تاہم اس حوالے سے افغان حکام کی جانب سے کسی قسم کی تصدیق نہیں کی گئی۔
نیٹو ترجمان نے بھی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کے نتیجے میں امریکی جنرل اسکاٹ ملر محفوظ رہے۔
ترجمان کے مطابق قندھار کمپاؤنڈ میں ہونے والے حملے کے نتیجے میں ایک امریکی اہلکار اور ایک امریکی شہری زخمی بھی ہوئے۔