سودن کا پلان دینےوالےآج دوسال کی بات کررہےہیں،سراج الحق

اٹک:امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ 100دن کا پلان دینے والے آج 600 دن اور2 سال کی بات کر رہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئےامیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ آج مہنگائی نے غریب آدمی کی کمر توڑکررکھ دی ہے،

موجودہ حکومت کا ایجنڈا مہنگائی کے طوفان کی صورت میں سب کے سامنے ہے،

انہوں نے کہا کہ آج پھرحکومت آئی ایم ایف اورورلڈ بینک کے آگے کشکول لے کرکھڑی ہے، ملکی دولت لوٹنے والوں اورکرپٹ مافیا کیخلاف بلاامتیازکارروائی کی ضرورت ہے،کرپٹ چہرے ایک دفعہ پھربرسراقتدارہیں،کرپشن کے ناسورمیں ڈوبے چہرے ملکی دولت لوٹنے والوں کا کیسے احتساب کرینگے۔