افغانستان کےصوبےقندھارمیں دہشت گردحملےکی پاکستان کی شدید مذمت

مشکل کی اس گھڑی میں افغان حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ

               
October 18, 2018 · اہم خبریں, قومی

اسلام آباد:افغانستان کے صوبے قندھار کے گورنر ہاؤس میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سےشدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان جمہوری عمل کی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں اور امید ہے کہ افغان پارلیمانی انتخابات پُرامن ہوں گے،

ترجمان نے مزید کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں افغان حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔