اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان کم شرح سود پر مذاکرات کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور چین بھی آئی ایم ایف پروگرام لینے میں پاکستان کی مدد کر رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان کا دوست ملک چین بھی آئی ایم ایف پروگرام کے حصول کیلئے پاکستان کی مدد کر رہا ہے جبکہ حکومت پاکستان مالی تعاون کیلئے سعودی عرب، چین، یو اے ای سے بھی مذاکرات کر رہی ہے۔