پشاور: فوجی عدالتوں سے سزائے موت اور عمر قید پانے والے 74 ملزمان کو عدم ثبوت کی بنا پر رہا کردیاگیا،
اطلاعات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں فوجی عدالتوں سے سزائے موت اور عمرقید کی سزا پانے والے 74 ملزمان کی درخواستوں پر کیس کی چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس قلندر علی خان نےسماعت کی۔
اس موقع پر عدالت نے جرم ثابت نہ ہونے پر 74 ملزمان کی اپیلیں منظور کرکے رہائی کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ فوجی عدالتوں نے ان ملزمان کو دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے پر سزائیں سنائی تھیں۔