اسلام اآباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت سوات، مالاکنڈ اورمانسہرہ میں زلزلے کے جھٹکےمحسوس کیے گئے ہیں، اس کےعلاوہ ملاکنڈ ، بونیراورسوات ،بٹگرام میں بھی زلزلےکے جھٹکےمحسوس کیے گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق زلزلےکی گہرائی 120کلومیٹر اورمرکزتاجکستان کاسرحدی علاقہ تھاجبکہ زلزلےکی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے،زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ گھبرا کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔