ۭاسلام آباد: پی ٹی اے نے بھارتی اخبار کے الزام کو لغو اور بے بنیاد قرار دے دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان،انٹرنیشنل ٹیلی کمیونی کیشن کا سرکردہ رکن اور ٹیلی کام کمیونٹی کا انتہائی ذمہ دار ملک ہے۔
اطلاعات کےمطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حکام کے مطابق یوٹیوب کی ٹریفک بدھ کے روز اچانک معطل ہونے کا معاملہ پاکستان سے نہیں ہوا بلکہ یوٹیوب کی بندش یوٹیوب کے ڈیٹا بینک کی پاور لائن میں خرابی کے باعث ہوئی لہٰذا غیر ملکی میڈیا خبر دینے سے پہلے تصدیق کر لیا کرے۔
حکام نے مزیدکہاکہ یوٹیوب کو پاور نظام میں خرابی پر خود وضاحت کرنا ہو گی اور پاکستان نے نیٹ ورک کی بندش کے معاملے پر یوٹیوب کو وضاحت دینے کا خط بھی لکھ دیا ہے۔