راولپنڈی : بحریہ ٹاؤن کے چیئر مین ملک ریاض نے اسٹیٹ آف دی آرٹ ڈائیلسز سینٹر کا افتتاح کردیا ۔
افتتاح کے موقع پر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک ریاض نے کہا کہ مریضوں کو عالمی معیار کا علاج فراہم کیا جا رہا ہے ،لوگوں کو علاج کے لیے بیرون ملک نہیں جانا پڑے گا ،عوام کی سہولیات کے لیے جو کچھ کرنا پڑا کریں گے ۔
اس موقع پر ملک ریاض نے مزید کہاکہ نیا پاکستان بنانے والوں کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں ،جو بھی پاکستان کو آگے لے کر جائے گا وہ ملک کا ہیرو ہے ۔
انہوں نے کہا کہ چاہتا ہوں پاکستان میں ہر شخص کے پاس گھر ہو۔