اسلام آباد: اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے ضمانتی مچلکوں کی واپسی کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔
اطلاعات کےمطابق ضمانتی مچلکوں کی واپسی سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 23 اکتوبر کو کرے گا۔
سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کیلئے فریقین کو نوٹسز بھی جاری کر دیئے ہیں۔
خیال رہے کہ اکبر بگٹی قتل کیس میں پرویز مشرف نے 10،10 لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرائے تھے اور عدالت نے 20 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ان کی ضمانت منظور کی تھی۔