اسلام آباد: اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے ، وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کے اجلاس جاری تھاکہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم وزیراعظم اپنی نشست پر براجمان رہے۔
اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کو سیکیورٹی حکام نے میٹنگ آفس سے باہر آنے کا کہا لیکن اپنی نشست پر بیٹھے رہے اور کہا کہ زلزلہ تو آ رہا ہے، اب کیا کر سکتے ہیں، جبکہ دیگر وفاقی وزراء نشستوں سے کھڑے ہو گئے لیکن وزراء وزیراعظم کو نشست پر براجمان دیکھ کر دوبارہ بیٹھ گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو وفاقی وزارتوں کی کارکردگی اور معاشی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں وزیراعظم کے شیڈول دورہ سعودی عرب کے حوالے سے امور پر بھی مشاورت کی گئی۔