قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں مزید تین کشمیریوں کو شہید کردیا۔
بھارتی فورسز نے ضلع کلگام میں محاصرے کے دوران فائرنگ کرکے کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔
بے گناہ نوجوانوں کی شہادت پر کشمیریوں کی بڑی تعداد گھروں سے نکل آئی اور ریاستی دہشتگردی کے خلاف احتجاج کیا۔
قابض فوج نے احتجاج کو کچلنے کےلیے نہتے مظاہرین پر گولی چلادی جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے کشمیریوں کو رابطے سے روکنے کے لیے انٹرنیٹ سروسز بند کردیں۔