سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوں پر بھارتی فوج کےمظالم کا سلسلہ جاری ہے، مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام میں قابض بھارتی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 8 کشمیری شہید ہوگئے۔
کشمیری میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیاجس کے خلاف لوگ احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے، اس موقع پر فورسزنے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جہیں اسپتال منتقل کردیا گیا،جہاں 5 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، جس کے بعد شہادتوں کی تعداد 8 ہوگئی۔
کارروائی میں بھارتی فورسز کے 2 اہلکاروں کے زخمی ہونے کا بھی دعویٰ کیا گیا۔