امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے ساتھ ایٹمی ہتھیاروں کا معاہدہ ختم کرنے کی دھمکی دے دیتے ہوئے کہاکہ روس کئی سال سے معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے، معلوم نہیں سابق صدراوباما نے معاہدہ ختم کیوں نہیں کیا۔
اطلاعات کے مطابق میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ روس نے 1987ء کے انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز (آئی این ایف) معاہدے کی ’خلاف ورزی‘ کی ہے، معاہدے کے تحت زمین سے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں پر پابندی ہے۔ یہ فاصلہ 500 سے 5500 کلومیٹر ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ ان کا ملک روس کے ساتھ جوہری ہتھیاروں سے متعلق ایک تاریخی معاہدے سے دستبردار ہوجائے گا۔