پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچز کی ٹی ٹونٹی سیریز کا پہلا میچ آج ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ آج رات پاکستانی وقت کے مطابق 9 بجے کھیلا جائے گا۔
پاکستانی کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم ٹی ٹونٹی کی خطرناک ٹیم ہے ، ہم پہلا میچ جیت کر مخالف ٹیم کو پریشر میں لانے کی پوری کوشش کریں گے۔
پاکستان ٹیم کو سیریز میں شعیب ملک کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی، تاہم فخر زمان، محمد حفیظ، بابر اعظم اور حسن علی پاکستانی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔
دوسری جانب آسٹریلین کپتان ایرون فنچ کہتے ہیں کہ پاکستانی ٹیم کو کسی صورت بھی آسان نہیں لے سکتے، سرفراز کی قیادت میں ٹیم جیت کر ٹریک پر ہے، ٹف میچ ہوں گے ۔