ریاض:سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہاکہ صحافی جمال خاشقجی کےسانحے نےپوری دنیاکوکرب میں مبتلا کیاہےقاتلوں کیساتھ کسی بھی قسم کی رعایت برتی نہیں جائےگی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی دارالحکومت ریاض میں سرمایہ کاری فورم سے خطاب کرتے ہوئے سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ جمال خاشقجی کاقتل انتہائی سفاکانہ عمل تھا،قاتلوں کوعدالت کے سامنے پیش کیا جائیگا اور قاتلوں کیساتھ کسی بھی قسم کی رعایت برتی نہیں جائےگی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب ، بحرین اور لبنان کی قیادت نے ریاض میں منعقدہ مستقبل سرمایہ کاری اقدام فورم کے ایک خصوصی سیشن میں شرکت کی،اس سیشن میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ، بحرین کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ اور لبنانی وزیراعظم سعد الحریری شریک ہوئے ۔