دبئی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج دبئی میں کھیلا جائے گا۔
ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے آسٹریلوی ٹیم کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے عالمی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن محفوظ بنائی، دبئی میں جمعے کوکھیلے جانے والے دوسرے میچ میں گرین شرٹس سیریز اپنے نام کرنے کا عزم لیے میدان میں اتریں گے۔
دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں گرین شرٹس اور کینگروز کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔
پچھلے میچ میں شاندار کارکردگی کے بعد توقع ہے کہ پاکستان ٹیم وننگ کمبینیشن کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم بھی تیاری کے ساتھ میدان میں اترے گی اور پہلے میچ میں شکست کا بدلہ لینے کی سرتوڑ کوشش ہوگی۔
واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔