بولیویا:بولیویا میں دنیا کی معمر ترین خاتون نےاپنی 118ویں سالگرہ دھوم دھام سے منائی۔بولیویا میں دنیا کی معمر ترین ’Julia Flores‘ نامی خاتون نےاپنی 118ویں سالگرہ گزشتہ روز منائی۔ خاتون کی سالگرہ کے موقع پر انکے گھر ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں انکے عزیر و اقارب اور دوستوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر جولیا نے سالگرہ کا کیک بھی کاٹا جبکہ شہر کے میئر کی جانب سے ان کی زندگی کے118برس مکمل ہونے پر ایک آفیشل سرٹیفیکیٹ بھی بھجوایا گیا۔
خاتون نے اس موقع پر گٹار اور بانسری بجائی جبکہ رقص کا مظاہرہ کرکے بھی سالگرہ کی خوشی منائی۔