سابق بنگلا دیشی وزیراعظم خالدہ ضیاء کو 7 سال قید کی سزا

ڈھاکہ : اختیارات اور رفاعی فنڈ کے 3 لاکھ 75 ہزار ڈالر کے غیر قانونی استعمال پر سابق بنگلا دیشی وزیراعظم خالدہ ضیاء کو 7 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق خالدہ ضیاء کو بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کا سخت مخالف سمجھا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ رواں برس فروری میں بھی خالدہ ضیاء کو کرپشن کے ایک کیس میں 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جو اس وقت جیل کاٹ رہی ہیں۔

خالدہ ضیاء جیل سے اپنی جماعت بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی کے معاملات چلا رہی ہیں اور جب فروری میں انہیں کرپشن کے الزام میں سزا سنائی گئی تھی تو ان کے حامیوں نے اس فیصلے کے شدید احتجاج کرتے ہوئے اسے سیاسی انتقام قرار دیا تھا۔