شیخوپورہ: چھ شادیاں کرنے والے شخص کو اس کی ہی ایک بیوی نے قتل کر دیا،پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرلیا ہے جس نے قتل کا اعتراف بھی کردیا ہے۔
پولیس کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے الف ٹاؤن کے رہائش پزیر اصغر عرف کالو نے چھ شادیاں کر رکھی تھیں اور وہ 4 بیویوں اور 17 بچوں کے ساتھ ایک ہی مکان میں رہائش پذیر تھا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ملزمہ نے شوہر کو نشہ آور دوا پلا کر بے ہوش کیا اور پھر اسے گولی مار دی۔
پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر لیا ہے جس نے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ مقتول شوہر اس پر تشدد کرتا تھا۔