اسلام آباد: ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف موجودہ حکومت کے مختصر عرصے میں دوسری بار سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔
اپنے دورے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ وزیراعظم عمران خان اور پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے بھی ملیں گے۔
ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کی پاکستانی حکام سے ملاقاتوں میں دو طرفہ سیاسی و عسکری امور پر بات ہوگی۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حکومت میں آنے کے بعد سے ایرانی وزیر خارجہ کا یہ دوسرا دورہ ہے ۔