ٹی 20سیریز:پاکستان کانیوزلینڈکیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ

ابوظہبی: تین ٹی ٹوئنٹی میچز کے پہلے میچ میں پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے نیوزی لینڈ کپتان سے ٹاس جیت کرنیوزلینڈ کےخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلےبیٹنگ کا فیصلہ کیا ،قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کی انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف آج ہونے والے میچ میں شرکت کا امکان نہیں جب کہ بچے کی ولادت کے باعث بھارت جانے والے شعیب ملک آج پاکستان ٹیم کا حصہ ہیں۔
نیوزی لینڈ ٹیم کی قیادت کین ولیمسن کریں گے اور کیویز اسکواڈ روس ٹیلر، کوری اینڈرنس، کولن منرو، مارک چیمپن، کولن گرینڈہوم، لوکی فرگوسن، ایڈم ملنے، گلین فلپس، سیتھ رینس، ٹم سیفرٹ، ایش سودھی اور ٹم ساؤتھی پر مشتمل ہے۔جبکہ قومی اسکواڈ کپتان سرفراز احمد، بابراعظم، آصف علی، محمد حفیظ، شعیب ملک، فہیم اشرف، صاحبزادہ فرحان، حسین طلعت، عماد وسیم، حسن علی، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان اور وقاص مقصود پر مشتمل ہے۔