بھارت میں منہ میں پٹاخہ پھٹنے سے بچہ ہلاک

مہاراشٹرا:بھارت کی ریاست مہاراشٹرا میں سات سالہ بچہ منہ میں پٹاخہ پھٹنے سے ہلاک ہو گیا۔بھارتی پولیس کے مطابق یش راج گواتے نامی بچہ اپنے دوستوں کے ساتھ دیوالی سے پہلے ہی پٹاخے پھوڑ رہا تھا۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لڑکے نے کھیل کے دوران سُتلی بم اپنے منہ میں رکھ لیا۔ بم منہ میں رکھنے سے پہلے سلگ رہا تھا جسے بچے نے نہیں دیکھا اور بچے نے جیسے ہی بم منہ میں رکھا تو وہ پھٹ گیا۔
بچے کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ اسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گیا۔