مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک اور کشمیری شہید

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے وحشیانہ کارروائی میں مزید ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں محاصرہ کیا اور ہندواڑہ کےعلاقے سگی پورہ کو گھیرے میں لے کر وہاں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کشمیری نوجوان شہید ہو گیا۔
بھارتی فورسز نے گزشتہ رات گئے یہ مذموم کارروائی کی جس کے نتیجے میں نصیر نامی نوجوان شہید ہوا ہے، جو بارہ مولا ضلع کے علاقے سوپورہ کا رہائشی تھا۔
قابض انتظامیہ نے اپنے خلاف ہونے والے مظاہروں کو روکنے کے لیے سوپور سمیت کئی علاقوں میں مختلف پابندیاں نافذ کر دی ہیں، جبکہ تعلیمی ادارے بند اور انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی ہے۔