دبئی: تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کیلئے 154رنز کا ہدف دے دیا۔
دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 154رنز کا ہدف دے دیا۔نیوزی کی پہلی وکٹ 50 کے مجموعی اسکور پر گری جب گلین فلپس 5 رنز بناکر شاہین آفریدی کی گیند پر سرفراز کو کیچ تھما بیٹھے۔
کیویز کے دوسرے آؤٹ ہونے والی کھلاڑی کولن منرو تھے جو 44 رنز بناکر حفیظ کا شکار بنے جب کہ گرینڈ ہوم 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جنہیں عماد وسیم نے آؤٹ کیا۔
روز ٹیلر 3 رن بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف قومی اسکواڈ کپتان سرفراز احمد، فخر زمان، بابراعظم، محمد حفیظ، شعیب ملک، آصف علی، فہیم اشرف، عماد وسکیم، حسین طلعت، حسن علی، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، صاحبزادہ فرحان، عثمان خان اور وقاص مقصود پر مشتمل ہے۔پاکستان نے 31 اکتوبر کو کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد کیویز کو 2 رنز سے شکست دی تھی۔