سندھ حکومت نے صوبے میں دفعہ 144 کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر عائد پابندی ختم کر دی۔
محکمہ داخلہ سندھ نے حالات کے پیش نظر 31 اکتوبر کو صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرکے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور ریلیوں پر 10 روز کے لیے پابندی عائد کی تھی ۔
گزشتہ روز ڈبل سواری اور جلسے، جلوسوں پر عائد پابندی ختم کرنے کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔